بلاول ہاؤس سیل کرنے والے ہیں اور نہ ہوں گے، ڈاکٹر نفیسہ

فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

فائل: فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ  بینظیر بھٹو شہید سے بغض کی انتہا ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس کو سیل کرنے کی بات بھٹو سے تعصب کی نشانی ہے۔

انہوں نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس کو سیل کرنے والے پیدا ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔

پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے نام لیے بغیر کہا کہ بزدل خان اداروں میں چھپ کر وار نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیالے زندہ ہیں اور بلاول ہاؤس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ جے ائی ٹی میں شامل افراد بھٹو دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن سوکھی لکڑی نہیں ہیں کہ جل کر راکھ ہوجائیں۔

پاکستان فللم اور ٹی وی کے ممتاز اداکار معمر رانا نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں