‘ولی عہد متحدہ عرب امارات کل پاکستان آئیں گے’

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید  النہیان کل چھ جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے جو ایک روز پرمحیط ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی ساتھ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ولی عہد وزیراعظم عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں پاک یو ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ عرب امارات کی جانب سے تین بلین ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق تاریخی شراکت داری کوفروغ دینے کے لیےفوری اقدامات کرنے پراتفاق رائے کے ساتھ طے کیا گیا تھا کہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں