یو اے ای کے ولی عہد چھ جنوری کو دورہ پاکستان کریں گے

فائل۔فوٹو–


ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید  چھ جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ متحدہ عرب امارت کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا۔

ولی عہد اپنے ایک روزہ دورے میں  وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں یو اے ای کی جانب سے دو بلین ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے  امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں امداد کے بارے میں بھی بات چیت کی  جائے گی جبکہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ یو اے ای سے لینے والے قرضے کے حصول میں اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے نومبر 2018  میں وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق تاریخی شراکت داری کوفروغ دینے کے لیےفوری اقدامات کرنے پراتفاق رائے کے ساتھ طے کیا گیا کہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں