پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج کے ہاتھوں مار گرائے جانے والا بھارتی ڈرون


اسلام آباد: پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےسوشل میڈیا پر جاری ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ستوال سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا اور گرا دیا۔

گزشتہ روز بھی پاک فوج نے باغ سیکٹر میں جاسوس بھارتی کواڈ کوپٹر مار گرایا تھا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول سے متصل باغ سیکٹر میں جاسوس بھارتی کواڈ کوپٹر مار گرایا۔

سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک تو دور کی بات ہے ہم ایک کواڈ کاپٹر بھی نہیں آنے دیتے۔


متعلقہ خبریں