نیب کی شاہد خاقان کے خلاف تحقیقات کی منظوری

پی ٹی آئی یوٹرن کی حکومت ہے، شاہد خاقان عبا|humnews.pk

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری  دے دی جس کے بعد  سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیب  کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والے  اجلاس کی صدارت چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کی۔

اجلاس میں دو تحقیقات کی منظورری دی گئی ہے جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر برائے پڑولیم  و قدرتی وسائل، ارشد مرزا، سابق سیکرٹری پٹرولیم، شیخ عمران الحق، سابق منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل، یعقوب ستار ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل اور محمد نعیم الدین خان صدر/چیف آپریٹنگ آفیسر بینک آف پنجاب اور دیگر شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے’ احتساب سب کے لیے’ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب بد عنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمےداری سمجھتا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تما وسائل برؤئے کار لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو انصاف کے کہٹرے میں لانا اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں