ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

۔—فائل فوٹو۔


راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنا دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے لورالائی میں قائم ایف سی ٹریننگ سنٹر کے رہائشی کمپاؤند پر حملے کی کوشن کی۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو رہائشی کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہونے دیا، حملے میں ناکامی پر دہشتگردوں نے چیک پوسٹ سے ملحقہ کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے کمپاؤنڈ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے، دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور نے کلیئرنس کے دوران خود کو اڑا دیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

شہید اہلکاروں میں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال خان ، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا شہید اہلکاروں کو خراج تحسین

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جرات اور بہادر ی کو خراج تحسین پیش کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کو جہنم واصل کرنے والے پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے، شہید اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

 


متعلقہ خبریں