کراچی میں پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق


کراچی میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو کارکن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے اولڈ رضویہ عثمانیہ سوسائٹی میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر چار زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے ایک کارکن دوران علاج چل بسا۔

جاں بحق ہونے والے کارکن کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی جبکہ تین زخمیوں کے نام فہد،نعیم اور ناصر بتائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے گیارہ خول جائے وقوعہ سے ملے ہیں، فائرنگ دو جانب سے کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر چھ افراد آئے۔ پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ضلع وسطی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں