ملتان: متحدہ عرب امارات کے پرنس سلطان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پرنس عملے کے ہمراہ شکار کھیلنے کے لیے چاچڑاں شریف سے روجھان کی طرف جا رہے تهے اور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
کار حادثے میں ڈرائیور اور مترجم بهی شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔
اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ پرنس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔