آئی ایس پی آر کا شہدائے اے پی ایس کے لیے نیا نغمہ جاری

دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم ایک پرعزم قوم ہیں، دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے سانحہ اے  پی ایس کے لیے شہدا کے لیے نیا نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کا عنوان  “ہمیں آگے ہی جانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومیں یقین محکم اور جدوجہد سے کامیاب ہوتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مقاصد میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے اور ہم قیام امن کو ہر صورت ممکن بنائیں گے۔

نغمے میں سب کو ملک کی ترقی میں شامل ہونے کا بھی پیغام دیا گیا ہے جبکہ ساتھ رہنے اور آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں