کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ جاری

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کے سالانہ انتخابات میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد وکلا ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

کے بی اے کے انتخابات میں صدارت کے لیے کراچی بار کے دو سابق صدور سمیت پانچ وکلا کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ صدارت کے لیے محمود الحسن۔ نعیم قریشی۔ منیراےملک۔ ظہورمسعود اور سہیل بیگ نوری مقابلے پرہیں۔

کے بی اے کے نائب صدر کے لیے بھی پانچ وکلا میدان میں ہیں جب کہ جنرل سیکرٹری کے لیے تین وکلا میں مقابلہ ہو رہا ہے اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے پانچ جب کہ خازن کے لیے تین وکلا کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ انتخابات میں لائبریرین کے لیے سات وکلا مد مقابل ہیں۔

کے بی اے کی ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی کی گیارہ نشستوں پر 36 وکلا میدان میں موجود ہیں۔ ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں