فرانس میں اسٹراس برگ فائرنگ کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

اسٹراس برگ فائرنگ کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


پیرس: اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والا مفرور ملزم 48 گھنٹے بعد پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ ملزم نے مارکیٹ میں فائرنگ سے تین لوگوں کی جان لی اور متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

کرسمس مارکیٹ میں حملے کے بعد 29 سالہ ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا اور جمعرات کی شام اسٹراس برگ کے جنوب مشرقی علاقے میں دیکھا گیا۔

فرانس کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ تین پولیس اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ملزم کو روکا اور تفتیش کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم نے 8 ایم ایم پستول استعمال کیا تھا۔

یاد رہے کہ ملزم نے اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ سے متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا اور پولیس مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس نے واقعہ کے بعد الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔ کرسمسس مارکیٹ میں حملے کے بعد ملزم کو دہشت گرد قرار دے کر حکومت کی جانب سے واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا اور تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں