چیئرمین نیب کی 16 نئی انکوائریوں کی منظوری


لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی مشکلات اور بڑھ گئیں، نیب لاہور نے ریفرنس تیار کرکے چئیئرمین کو بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس ڈرافٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کی۔

ایگزیکٹیو بورڈ ریفرنس کا جائزہ لے گا جس کے بعد آئندہ چند روز میں مزید ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چئیرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نثار کھوڑو، شرجیل میمن، پیر صابر شاہ، عبدالکریم سومر اور سردار قیصر عباس  سمیت 16 افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

ملزمان کی جانب سے مبینہ تشدد، جارحانہ رویہ اور کیمروں کے الزامات لگائے گئے تو نیب لاہور نے صحافیوں کو حوالات کا دورہ کرایا ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، کسی دباؤ کے بغیر قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں