’امن، استحکام، ترقی کے لیے ریاستی اداروں کی مدد جاری رکھیں گے‘

فوٹو: ہم نیوز


راولپنڈی: کور کمانڈر کانفرس میں کہا گیا ہے کہ امن، استحکام اور ترقی کے لیے ریاستی اداروں کی مدد جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کور کمانڈر کانفرنس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے علاقائی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ کانفرنس میں کہا گیا کہ افغان جنگ کے منطقی انجام مفاہمتی عمل کے ذریعے ممکن ہے۔ توقع ہے کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز مفاہمتی عمل کو کامیاب بنائیں گے۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشنز سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ امن وامان کی بہتری سے سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں