بیرون ملک مزید 96 پاکستانیوں کی جائیداد کی نشاندہی

FBR

فوٹو: فائل


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک مزید 96 پاکستانیوں کی  125 جائیدادوں کی نشاندہی کر دی ہے۔

ایف بی آر نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق سمری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق مزید 96 پاکستانیوں کی 125 جائیدادوں کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد اب بیرون ملک جائدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 208 تک پہنچ گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں دو ہزار 154 پاکستانیوں کی جائیدادیں موجود ہیں جب کہ عدالت کے حکم پر 21 پاکستانیوں کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں جن سے چار کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے رواں سال 29 اکتوبر کو مبینہ طور پر بیرون ملک جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس رکھنے والے 20 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کر کے طلب کیا تھا۔

اس سے قبل چیف جسٹس نے گورنراسٹیٹ بینک کو حکم دیا تھا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس رکھنے والے 15 سے 20 بڑے نام عدالت کو فراہم کیے جائیں۔

پاکستانیوں کے بیرون ملک جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹس کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت یکم نومبر کو عدالت عظمی میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی۔


متعلقہ خبریں