وزیر خارجہ کی فرانسیسی سرمایہ کارو‍ں کو پاکستان آنے کی دعوت


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرانسیسی سرمایہ کار، پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہماری حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیرٹی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔

ملاقات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی فرانسیسی سرمایہ کارو‍ں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سرمایہ کار، پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہماری حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر کی طرف سے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبہ جات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔


متعلقہ خبریں