سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Karachi Rain

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز بالائی پنجاب اور مالاکنڈ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ہزارہ ڈویژن، مری اور کشمیر میں برفباری ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی برسات صبح تک جاری رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سوموار کی صبح اسلام آباد میں سیاہ گھنے بادل چھائے رہے اور ہلکی بونداباندی بھی ہوئی۔

لاہور میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں میں اضافہ ہو گیا۔ اقبال ٹائون، یتیم خانہ چوک، وحدت قالونی اور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں صبح تک بارش جاری رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

محمکہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے چند اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متو قع ہے۔

خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا اندیشہ ہے۔ پشاور میں گزشتہ شب شروع ہونے والی برسات صبح تک جاری رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دو روز تک وقفے وقفے سے بارش  جاری رہے گی۔

سندھ کے تمام اضلاع میں سوموار کے روز موسم خشک رہے گا اور آئندہ دو روز تک کہیں بھی بارش کا امکان نہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں