لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور آج لاہور میں سج گیا، رنگ آف پاکستان مقابلوں کا دنگل سجا اور یہ دنگل ہوا پاکستان پہلوان بادشاہ خان کے نام
الحمرا اوپن ایئر کلچرل کمپلیکس میں شائقین کی بڑی تعداد رنگ آف پاکستان کے مقابلے دیکھنے آئی۔ ایونٹ میں غیر ملکی پہلوانوں کے کئی مقابلے ہوئے۔
ایونٹ میں شائقین کے لیےکنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ پاکستانی پہلوان بادشاہ خان شائقین کے فیورٹ تھے۔
ایونٹ میں چھ مقابلے ہوئے جس میں سے ایک مقابلہ بینزبا اور یاسین عثمانی، ہیکن، ٹام لاروپا کے مابین ہوا۔ بینزبا اور یاسین عثمانی آپس میں مامقابل رہے جبکہ ہیکن اور ٹام لاروپا نے بھی ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔
تیسرا مقابلہ فرانسیسی خاتون میلا سمیڈ اور کینڈین ریلسر کے سی سپیلی کے درمیان ہوا
رنگ آف ہاکستان میں چوتھا مقابلہ شروع کارٹر اور ٹائنی آئرن کے درمیان ہوا جس میں جیت ٹائنی آئرن کی ہوئی۔
چھٹا مقابلہ کرس ماسٹر اور بادشاہ پہلوان خان کے درمیان تھا جس میں بادشاہ پہلوان نے فتح حاصل کی۔
واضح رہے بریم نامی برطانوی ریسلر،جنہیں ’کنگ آف ماوینٹین‘ بھی کہا جاتا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ای ایمپیکٹ ریسلنگ کے نامورریسلرہیں جو 26 نومبر کو لاہور آئے اور ان کی آمد کے بعد دیگر بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔
یاد رہے رواں سال 20 سے زائد ریسلرز پاکستان آئیں گے جبکہ پچھلے سال 18 ریسلرز نے پہلوانی کے جوہر دکھائے تھے۔