غیر ملکی پہلوانوں کی لاہور کی سیر

رنگ آف پاکستان مقابلے جمعہ کو کراچی اور اتوار کو لاہور میں کھیلے جائیں گے

  • میدان سجنے کو تیار ہے، پاکستانی پہلوان بادشاہ خان

لاہور: ریسلنگ رنگ آف پاکستان کے مقابلوں کے آغاز میں  محض ایک دن  باقی ہے اور غیر ملکی پہلوان پاکستان کے دل لاہور میں سیر سپاٹوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

غیر ملکی پہلوانوں کی صوبائی دارالحکومت میں بھرپور پزیرائی کی جارہی ہے، برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن اور فرانسیسی خاتون ریسلرمیلاسمیڈ نے پاکستانی پہلوان  بادشاہ خان کے ساتھ وینٹیج کاروں پر سواری کی اور شہریوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں زور آزمائی کے مقابلے بھی کیے۔

ٹائنی آئرن اور میلاسمیڈ کا پولو گراونڈ میں سجی کار نمائش کا دورہ

رنگ آف پاکستان کے اکھاڑے میں اترنے سے قبل غیر ملکی ریسلرز تاریخی شہر گھومے اور خوب انجوائے کیا جبکہ ٹائنی آئرن اور میلاسمیڈ نے پولو گراؤنڈ میں منعقد کار نمائش کا دورہ کیا اور ناصرف چمچماتی ہوئی  پرانی گاڑیاں چلا ئیں بلکہ شہریوں سے بھی گھل مل گئے۔

غیر ملکی مہمانوں کو تو جیسے لاہور بھا ہی گیا کیونکہ پردیس سے آئے مہمان شہر کی سیر میں ایسے مگن ہوئے جیسے کچھ یاد ہی نہ رہا ہو۔

میدان سجنے کو تیار ہے، پاکستانی پہلوان بادشاہ خان

اس موقع پر پاکستانی پہلوان بادشاہ خان نے کہا کہ میدان سجنے کو تیار ہےعوام پذیرائی کے لئے ضرور پہنچیں۔ غیر ملکی ریسلرز نے گزشتہ روز شاہی قلعہ کی سیر بھی کی۔ رنگ آف پاکستان مقابلے سات دسمبر کو کراچی اور نو دسمبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بادشاہ خان پاکستان کی بین الاقوامی طور پر نمائندگی کرنے والے واحد ریسلر ہیں۔ رنگ آف پاکستان میں پہلوانوں کا پہلا ٹکراؤ 7 دسمبر کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا جبکہ نو دسمبر کو ریسلرز لاہور کے الحمراء ہال میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے بریم نامی برطانوی ریسلر،جنہیں ’کنگ آف ماوینٹین‘ بھی کہا جاتا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ای ایمپیکٹ ریسلنگ کے نامورریسلرہیں جو 26 نومبر کو لاہور آئے اور ان کی آمد کے بعد دیگر بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع  ہوا۔

یاد رہے رواں سال 20 سے زائد ریسلرز پاکستان آئیں گے جبکہ پچھلے سال 18 ریسلرز نے پہلوانی کے جوہر دکھائے تھے۔


متعلقہ خبریں