ہیدر نورٹ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خارجہ کی ترجمان اور فوکس نیوز کی سابق اینکر ہیدر نورٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیدر نورٹ اس وقت محکمہ خارجہ میں قائم مقام معاون وزیر خارجہ برائے عوامی سفارت کاری سے تعلقات عامہ کے عہدے پر فائز ہیں جب کہ انہیں خارجہ پالیسی کو کوئی تجربہ نہیں ہے۔

امریکی صدر کے مطابق وہ 48 سالہ ہیدر نورٹ سے بہت متاثر ہیں، انہوں نے محکمہ خارجہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ بہت ذہین اور تیز ہیں، اسی وجہ سے وہ تمام لوگوں میں اپنی جگہ بنا سکیں گی۔

ہیدر نورٹ فوکس نیوز چینل میں صبح کی نشریات میں فوکس اینڈ فرینڈز کے نام سے پروگرام کی اینکر تھیں اور اس پروگرام کو ڈونلڈ ٹرمپ باقاعدگی سے دیکھا کرتے اور پسند کرتے تھے۔

ہیدر نورٹ سے قبل نکی ہیلے اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر تھیں جنہوں نے اکتوبر میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اقوام متحدہ میں سابقہ امریکی سفیر نکی ہیلے نے اقوام متحدہ کے ہر اجلاس میں فلسطین مخالف رویہ اختیار کیا اور جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ ’امریکا یہ دن کبھی نہیں بھولے گا‘۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے نومنتخب امریکی سفیر کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈانون نے کہا کہ ہیدر نورٹ ماضی میں اسرائیلی ریاست کی حمایت میں کھڑی ہوئی تھیں اور مجھے کوئی شک نہیں کہ امریکا اور اسرائیل کے مابین تعاون نومنتخب امریکی سفیر کی وجہ سے مزید مضبوط ہوں گے۔

نوئرٹ​ کی تعیناتی امریکی سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہوگی اور سفارت کاری اور سیاسی معاملات کا کوئی تجربہ نہ ہونے کے باعث انہیں توثیق کے عمل کے دوران سینیٹروں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔


متعلقہ خبریں