اسلام آباد :پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان دنیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں چوتھا نمبرپر برقرارہیں۔
برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے حال ہی میں ایشیا کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ماہرہ خان رواں برس بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔
برطانوی جریدے نے ماہرہ کو مسلسل چوتھے برس پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ہےجبکہ فہرست میں پاکستان کی صنم سعید 19ویں، آرمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں اور اقراعزیز 46 ویں نمبر پر ہیں۔
ایسٹرن آئی ہربرس ایشیا سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد کی فہرست شائع کرتا ہے۔
لسٹ میں بھارتی فلمی اداکارہ پریانکا چوپڑا سرفہرست رہیں
جریدے کے مطابق ایشیا کی 50 دلکش ترین خواتین میں بھارتی فلمی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے، بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما دوسرے، دیپکا پڈوکون تیسرے جبکہ عالیہ بھٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ایسٹرن آئی میگزین کی جانب سے ایشیاء کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست جمعرات (آج) کو شائع ہوگی، جبکہ ایشیاء کے 50 دلکش ترین مردوں کی فہرست 14 دسمبر کو شائع کی جائےگی۔
ماہرہ کے لیے یہ سال کامیابیوں کا سال مان جارہا ہے اس سے قبل انہوں نے بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان کے ہمراہ ایک فلم میں ہیروئن کا کردار بھی ادا کیا تھا۔