سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار


کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد فضل قادر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی کارروائی میں دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کر کے متعلقہ تھانے میں پولیس کو اطلاع کر دی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان لڑم و عبدالولی گروپ سے تھا جبکہ ملزم کا تعلق قبائلی علاقے کی تحصیل بابازئی مہمند سے ہے۔

گرفتار ملزم پاکستان فورسز پر حملوں سمیت کئی دہشت گردانہ کاروائیوں میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے صوبہ بھر میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ملزم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کراچی کے علاقے سائٹ بی میں روپوش ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نےشناخت چھپانے کیلئے شناختی کارڈ پر ولدیت پر اپنے چچا کا نام ظاہر کیا ہوا تھا۔ ملزم کے والد کا اصل نام جنگریز ہے۔

یاد رہے سی ٹی ڈی کی جانب سے سندھ بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں