آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

ویڈیو کلپ نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کربیان کیا گیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر


لندن: سابق ٹیسٹ کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے اور نہ ہی اسے بھارت کو دینا چاہیے بلکہ وادی کو آزاد کردینا چاہیے کیونکہ یہ ہی انسانیت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوکشمیرنہیں چاہیے، ہم اپنے چارصوبے نہیں سنبھال سکتے،کشمیربھارت کوبھی نہ دیں بس انہیں آزادی دے دیں۔

 بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا اور میرا ویڈیو کلپ نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کربیان کیا گیا۔

My comments are being misconstrued by Indian media! I’m passionate about my country and greatly value the struggles of Kashmiris. Humanity must prevail and they should get their rights.

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 14, 2018

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کے ظالمانہ قبضے میں ہے، وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور کشمیریوں کی  جدوجہد کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ کشمیروں کو  ان کے حقوق اور آزادی ملنی چاہیے اور یہ ہی انسانیت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہوں اورکشمیر پاکستان کا ہے۔


متعلقہ خبریں