ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان


انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے 14ویں ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو رواں سال بھارت میں منعقد ہوگا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جو 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

اس ضمن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ٹیم  کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عماد شکیل، مبشر علی اور توسیق ارشد شامل ہیں۔

واضح رہے 14 ویں میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں ارجنٹینا، اسپین، نیوزی لینڈ اور فرانس جب کہ پول بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پول سی بیلجیئم، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور میزبان بھارت پر مشتمل ہے جب کہ پاکستان ٹیم پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں