28 نومبرسے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلان کیے گئے کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس اور امجد علی بطور گول کیپر شامل ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عرفان سینئر، راشد محمود، علیم بلال اور شکیل بٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مبشر علی، تصورعباس، رضوان سینئر، توثیق ارشد، عمر بھٹہ، ابو بکر، شفقت رسول، اظفر یعقوب ، ارسلان قادر، اعجاز احمد ، عرفان جونئیر سمیت علی شان کے نام بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔
ہاکی ورلڈ کپ کے لیے محمد زبیر، رضوان جونئیر، محمد دلبر، محمد عتیق، فیصل قدیر، عاطف مشتاق اور سارن بن قمبر کو بھی موقع دیا گیا ہے۔
تمام کھلاڑی 2 نومبر کوکیمپ کمانڈر حسن سردار کو رپورٹ کریں گے، پی ایچ ایف نے توقیر ڈار کو ورلڈ کپ ہاکی کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، اس کے علاوہ حسن سردار مینیجر جبکہ ریحان بٹ اور دانش کلیم اسسٹنٹ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔