چیز بالز 


اجزاء:

آلو (اُبلے اور بھرتہ کئے ہوئے) ½کلو

چیڈرپنیر(کدوکش) 150گرام

ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) ½گڈی

لہسن (چوپ کئے ہوئے) 5جوے

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) 4عدد

پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کاچمچہ

پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کاچمچہ

میدہ(چھنا ہوا) ½پیالی

انڈے 4عدد

ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی

نمک حسب ذائقہ

تیل تلنے کیلئے

سلاد پتے سجانے کیلئے

ٹماٹو کیچپ ہمراہ پیش کرنے کیلئے

ترکیب:

ایک پیالے میں پنیر‘ دھنیا‘ لہسن‘ ہری مرچیں‘ لال مرچ‘ زیرہ اور نمک ملالیں۔ ہتھیلی کو گیلا کرکے تھوڑے سے آلو رکھیں‘ اس کے درمیان میں پنیر کا تھوڑا سا آمیزہ بھر کر اس کی بالز بنالیں۔ اسے پہلے میدے‘پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چو ُرے میں لپیٹ لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے ساری بالز تیار کرلیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور انہیں سنہری تل کر نکال لیں۔سرونگ ڈش کو سلاد پتوں سے سجاکر  چیز بالز اس پر رکھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ہمراہ پیش کریں۔


متعلقہ خبریں