اسپیشل کراچی فرائیڈ فش


اجزاء:

مچھلی کے فلے (لمبائی میں کٹے ہوئے) ½ کلو
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا لہسن ادرک‘نمک ایک‘ایک چائے کا چمچہ

میرینیڈ کے اجزاء:

پسا ہوا لہسن ادرک‘کٹا ہوا دھنیا ایک‘ ایک چائے کا چمچہ
کٹا ہوا سفید زیرہ‘چکن پاؤڈر ایک‘ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ُہوئی لال مرچ 2چائے کے چمچے
انڈا ایک عدد
کارن فلور ½پیالی
اجوائن‘کٹی ہوئی کالی مرچ‘نمک ½‘½چائے کا چمچہ
ٹارٹر ساس کے اجزاء:
مایونیز ½پیالی
لیموں کا رس‘اچاری کھیرا (چوپ کیا ہوا) ایک‘ ایک کھانے کا چمچہ
نمک ایک چٹکی

املی کی چٹنی کے اجزاء:

املی کا گودا ایک پیالی
کٹی ُہوئی لال مرچ‘ کٹا ہوا سفید زیرہ ایک‘ ایک چائے کا چمچہ
نمک ¼ چائے کا چمچہ

ترکیب:

ساس کے اجزاء ایک پیالے میں ملالیں۔املی کے اجزاء ساس پین میں چندمنٹ تک پکاکر چولہا بند کردیں۔مچھلی میں سرکہ‘ لہسن ادرک اور نمک ملاکر 30منٹ کیلئے رکھ دیں‘ پھر دھو کر جاذب کاغذ سے خشک کرلیں۔مچھلی پر میرینیڈ کے اجزاء ملاکر 30منٹ کیلئے رکھ دیں۔کارن فلور میں انڈا ملاکر پھینٹیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں‘ مچھلی کے ٹکڑے کارن فلور میں لپیٹیں اور کڑاہی میں تل لیں۔ مزیدار مچھلی ٹارٹر ساس اور املی کی چٹنی کے ہمراہ پیش کریں۔


متعلقہ خبریں