وزارت تعلیم کی ایچ ای سی فنڈز میں کٹوتی کی تجویز کی تردید

hec

x


وزارت تعلیم نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے فنڈز میں کٹوتی کی تجویز کی خبر تردید کردی۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم نے وضاحت دی اور ایس آئی ایف سی کی ایچ ای سی کے فنڈز میں کٹوتی کی تجویز کی خبر غلط قرار دی ہے۔ ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق ایس آئی ایف سی ، ایچ ای سی کا بجٹ مختص کرنے کا کوئی اختیار استعمال نہیں کرتی ۔ وزارت تعلیم کے ترجمان کے مطابق ایس آئی ایف سی کے کسی فورم کے اندر ایچ ای سی کی فنڈنگ پر نہ کوئی بات ہوئی اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا

ترجمان وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ ملک میں اعلی تعلیمکے فروغ کیلئے غیر متزلزل عزم کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں