انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا

dollar

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر نے پھر اڑان بھر لی، مہنگا ہو گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 8 پیسے کا ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 277 روپے 92 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کا ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔  خیال رہے کہ گزشتہ روز منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاؤنڈ48 پیسے کے اضافے سے 349 روپے 66پیسے کا ہو گیا جبکہ یورو کی قیمت میں 92 پیسے کے 299 روپے 34 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 2290 ڈالر کی سطح پر پہنچ  گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 2610 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کے اضافے سے 2237.65 روپے کی سطح پر آ گئی۔


متعلقہ خبریں