آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

تعلیمی ایمرجنسی education emergency

حکومت کی جانب سے آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا۔

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تعلیمی ایمرجنسی کے نفاد کی کانفرنس آج منگل کو اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلی اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔

تعلیمی بجٹ کو آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

حکومت نے چار سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں