پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس میں 606پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،100انڈیکس میں 606پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دورا ن انڈیکس 65ہزار496پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 74 پوائنٹس اضافے سے64 ہزار 890 پربند ہوا۔

پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

کاروباری دن 100 انڈیکس 336 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،گزشتہ روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 148 رہی۔

کل بازار میں 21 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہی۔


متعلقہ خبریں