ڈالر کے بعد پاونڈ، یورو ،سعودی ریال بھی سستے ہو گئے

Dallor ڈالر یورو برطانوی پاونڈ ریال درہم

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے سستا ہونے کے بعد دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے 13 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 282 روپے 18 پیسے پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 16 ہزار 100 کا ہو گیا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یور و کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 308 روپے 86 پیسے پر آگئی ہے۔

جبکہ برطانوی پاونڈ 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 358 روپے 79 پیسے پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 75 روپے 27 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ، اماراتی درہم 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 77 روپے 3 پیسے کا ہو گیا۔

یورپی یونین نے پاکستان کاجی ایس پی پلس سٹیٹس 2027 تک بڑھا دیا

دوسری جانب  کچھ عرصے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔

آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی ایک اور وجہ بھی ہے ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس اضافے کا سبب صرف اتنا بتایا کہ حکومت کے سرکاری ان فلوز میں اضافہ ہوا ہے۔

دو ارب ڈالر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 8.2 ارب ڈٓالر ہو گیا جبکہ مجموعی ذخائر 13.2 ارب ڈالر ہیں۔ علاوہ ازیں ملکی تجارتی خسارہ بھی تیزی سے کم ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کا اخراج کنٹرول ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں