شکرگڑھ: پولیس نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کے ملزم عابد حسین کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعہ کے ماسٹرمائنڈ حافظ جمشید کوگرفتارکر لیا ہے جو ملزم عابد حسین کے گاؤں میں امام مسجد تھا۔ حافظ جمشید کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ ملزم کی ذہن سازی کرنے والا دودھے مدرسے کا مہتمم قاری شاہد مدنی تاحال فرار ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم عابد حسین نے کوٹ اصالت کے رہائشی کاشف سے پستول خریدا جبکہ اس کے لئے گولیاں منظورہ پورہ کے سبیل طور سے خریدیں۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال…
Author: ویب ڈیسک
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگ کرکٹ کھیلنے پر پالیسی واضح کردی ہے جس کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سال کے دوران 2 لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نان سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو تین فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ہوں گے، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو دو سال کے لیے کرکٹ بورڈ کا نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی ) درکار ہوگا تا ہم دو سال بعد کسی کھلاڑی کو این او سی کی ضرورت نہیں رہے گی۔…
ملتان: سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے کی بہت جلدی ہے لیکن دور دور تک وہ وزیراعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخدوم امین فہیم کے خلاف آصف زرداری نے نواز شریف سے مدد مانگی تو میرا مؤقف تھا کہ مدد نہیں کرنی چاہیے، یہ سن کر خواجہ آصف نے مجھے گالیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج خواجہ آصف زرداری کی مدد کرنے پر قوم سے معافی مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بدھ کے روز دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایک اطلاع کے مطابق 6.1 یا 6.4 شدت کے زلزلہ کا مرکز پاک افغان سرحد سے متصل پہاڑی سلسلہ کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے۔ زلزلہ 97 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے دوران سینیٹ اجلاس جاری تھا جس کی کارروائی روک دی گئی۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، مالا کنڈ، دیر، سوات اور دیگر اضلا ع…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے لیے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے تحت ضلعی ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تربیت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کی تربیت کا آغاز 15 مئی سے ہو گا۔ ڈی آر اوز کو عام انتخابات سے متعلق تربیت کے لیے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک گروپ کی تربیت 15 مئی جب کہ دوسرے کو 16 مئی کو تربیتی عمل سے گزارا جائے گا۔ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تربیت…
گوجرانوالہ: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کی گھریلو ملازمہ کائنات کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے جسم پر تشدد اور مزاحمت کے نشانات ہیں۔ یہ بات 16 سالہ کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ مقتولہ کی نعش پی ایم ایل (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر( ایم ایل اے) اسماعیل گجرکے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر کائنات کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوتی تو گردن کی ہڈی ٹوٹ…
پشاور: نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے فیسیں یکمشت وصول کرنے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا۔ پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت نجی اسکولوں کے مالکان کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات کی فیسیں یکمشت وصول نہ کریں۔ نجی اسکولوں کے مالکان نے سرکاری ادارے کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے بچوں کے والدین کو نوٹسز بھیج دیے کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات کی فیسیں یکمشت فوراً ادا کریں۔ بچوں کے اسکولوں کی جانب سے ملنے والے نوٹسز کے خلاف شدید…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کوبلین ٹریز، تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ایم ایل (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام سے بات چیت کررہے تھے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے عوام کو بہت مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی نے کھنڈر…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کی رجسٹریشن پر کوئی فیصلہ کیے بغیر معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کے روز ملی مسلم لیگ کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ہم نے رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا، لیکن ای سی پی نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر ہماری رجسٹریشن نہیں کی۔ ایم ایم ایل کے وکیل نے کہا کہ پارٹی رجسٹریشن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔ راجہ رضوان…
لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق قومی خواتین ٹیم جنوری 2019 میں کیریبئن خواتین ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ برس مئی میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ قومی ٹیم اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان رواں سال اکتوبر میں سیریز طے ہے جو ملائشیا میں کھیلی جانی ہے۔
کراچی: شہر قائد کی ’گاڑی چور مافیا‘ نے طریقہ واردات میں تبدیلی کرتے ہوئے کاریں اور موٹرسائیکلیں چھیننے پر کاریں چوری کرنے کو ترجیح دینا شروع کردی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران اہلیان کراچی سے 83 گاڑیاں چھینی گئیں اور 383 چوری ہوئیں۔ پولیس نے 211 گاڑیاں برآمد کیں۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے بھی سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کچھ زیادہ خوشگوار نہیں رہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق چار ماہ کے دوران 1262 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور 7434 چوری ہوئیں۔ برامد کی جانے والی موٹرسائیکلوں کی تعداد 1897…
راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملحق شہر راولپنڈی میں پولیس کے تشدد سے تین بچوں کا باپ دم توڑ گیا۔ مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے چوری کا اعتراف کروانے کے لیے منصور کو چار روز تک غیر قانونی حراست میں رکھا۔ حراست کے دوران پولیس نے ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔ سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) کے دفترکے باہر احتجاج کرتے ہوئے منصور کےلواحقین نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول کو راولپنڈی…
کوالالمپور: ملائیشیا میں آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم نجیب رزاق اور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق ایک کروڑ 50 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابی کمیشن کو توقع ہے کہ ووٹ ڈالنے کا تناسب 85 فیصد رہے گا۔ شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان بدھ کی رات کیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن کے سنگین الزامات اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی سیاست میں واپسی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز…
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کے کیریئر کے چند ماہ باقی ہیں۔ کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) میں پانچ سال تک بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کا حصہ رہنے کے بعد گیانا ایمیزون وارئیرز میں شمولیت کا اعلان کرنے والے شعیب ملک نے کرکٹ سے متعلق اپنے مستقبل کے منصوبے بھی بتائے۔ گیانا ایمیزون وارئیرز کے بارے میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ گیانا کی ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے۔ کوشش ہو گی کہ میچز میں اپنی ٹیم کی جیت…
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک کے سول اداروں میں پاکستان مسلح افواج کے افسران کی تعیناتیوں پرسیکریٹری دفاع اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) سے بھی چھ سوالات کے جوابات طلب کرلیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا ہے۔ پہلا سوال:- کن بنیادوں پر آرمڈ فورسز کے افسران کو سول سروس میں تعینات کیا جاتا ہے؟ دوسرا سوال:- کیا آرمڈ فورسز کے افسران کے لیے سول سروس میں کوٹہ مختص ہے؟ اوراگر کوٹہ مختص ہے تو کیا آرمڈ…














