اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بدھ کے روز دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایک اطلاع کے مطابق 6.1 یا 6.4 شدت کے زلزلہ کا مرکز پاک افغان سرحد سے متصل پہاڑی سلسلہ کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے۔ زلزلہ 97 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے دوران سینیٹ اجلاس جاری تھا جس کی کارروائی روک دی گئی۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، مالا کنڈ، دیر، سوات اور دیگر اضلا ع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت جہلم اور بھکر کے اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بدھ کی صبح بھی انہی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 5.5 شدت کا زلزلہ بنوں سے شمال مغرب سے شمال کی جانب 20 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہنگامی صورتحال میں امدادی کاموں کے ذمہ دار ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا کے ایک اسکول میں زلزلہ کے بعد بھگدڑ مچنے سے چھ بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں