پنجاب پولیس کے تشدد سے تین بچوں کا باپ جاں بحق

ملتان: مبینہ طورپر بیٹی کوقتل کرکے خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر کے بھائی کی پراسرار موت

فوٹو: فائل


راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملحق شہر راولپنڈی میں پولیس کے تشدد سے تین بچوں کا باپ دم توڑ گیا۔

مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے چوری کا اعتراف کروانے کے لیے منصور کو چار روز تک غیر قانونی حراست میں رکھا۔ حراست کے دوران پولیس نے ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔

سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) کے دفترکے باہر احتجاج کرتے ہوئے منصور کےلواحقین نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول کو راولپنڈی کے دو مختلف تھانوں کی پولیس نے تحویل میں رکھا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقتول منصور انتہائی شریف النفس انسان تھا۔


متعلقہ خبریں