ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا رہا، غیر ملکی لیگ کرکٹ کے لیے پی سی بی کی پالیسی کا اعلان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگ کرکٹ کھیلنے پر پالیسی واضح کردی ہے جس کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سال کے دوران  2 لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نان سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو تین فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ہوں گے، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو دو سال کے لیے کرکٹ بورڈ کا نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی ) درکار ہوگا تا ہم دو سال بعد کسی کھلاڑی کو این او سی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ  اسٹرکچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور ریجنل کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیٹرینز ٹرافی گریڈ 2 میں ٹیموں کی تعداد 16 کردی گئی ہے۔

پی سی بی نے شکیل شیخ کو کرکٹ بورڈ کے گراؤنڈز کی پچز پر 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مدثرنذر اور ہارون رشید کو معاون مقرر کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں