گندم کی درآمد، وزیر اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

shahbaz sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گندم کے ذخائر کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود کم کرنے سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے.

شہباز شریف نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔ یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو اور گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔


متعلقہ خبریں