فلسطین کی حمایت، امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں میں احتجاج، گرفتاریاں

America Protest

واشنگٹن: فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج پورے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرے میں شامل 300 کے قریب طلبا کو گرفتار کر لیا گیا۔

کولمبیا، وسکونسن، پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں عمارتیں قابض طلبا سے خالی کرالی گئیں۔ پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حمایت میں لگے کیمپ بھی خالی کرالیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

وسکونسن یونیورسٹی میں پولیس نے فلسطینی نژاد امریکی پروفیسر کو زخمی کر دیا جبکہ کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس کا قیام 17 مئی تک بڑھا دیا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کولمبیا یونیورسٹی کو مظاہرین سے خالی کرانے کے حق میں بول پڑے۔ انہوں ںے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی خالی کرانے کا منظر دیکھنا خوبصورت لگ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں