ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ملاقات کا عندیہ دے دیا

سانحہ نیوزی لینڈ، امریکی صدر تعصب کا اظہار کرنے سے باز نہیں آئے

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے گرمیوں میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں کہ روس کو جی سیون کا حصہ ہونا چاہیئے۔

امریکی صدر نے روس کے ساتھ خراب تعلقات کا ذمہ دار سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے اوباما روسی صدر کو پسند نہیں کرتے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور صدر ولادی میر پیوٹن سے موجودہ گرمیوں کے موسم میں ملاقات ہوسکتی  ہے۔

امریکہ اور روس کے تعلقات گزشتہ کچھ سالوں سے انتہائی خراب تھے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کے خلاف پالیسیوں میں نرمی پر دونوں ممالک کے درمیان جاری سرد جنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال روس پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر روس نے امریکی سفارتی مشن کے عملے کے 755 ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں