سلمان خان پر حملہ کب ہو گا؟ پولیس کو فون کال موصول

سلمان خان پر حملہ کب ہو گا؟ پولیس کو فون کال موصول

فوٹو: فائل


ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر نامعلوم ملزم نے 30 اپریل کو قاتلانہ حملہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے جس کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

سلمان خان نے دھمکیوں کے بعد جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی

بھارت کے مؤقر جریدے انڈین پیپر انک اور شوبز کے ممتاز جریدے کوئی موئی ڈاٹ کام کے مطابق بجرنگی بھائی جان پر قاتلانہ حملہ کرنے کی ٹیلی فون کال ممبئی کے مرکزی پولیس کنٹرول روم کو کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان پر 30 اپریل کے دن جان لیوا قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے سلمان خان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایک دو مرتبہ باقاعدہ کی جانے والی کوشش کو بھی ناکام بنایا جا چکا ہے۔

بھارت کے دبنگ خان نے گزشتہ دنوں ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے بعد دنیا کی جدید ترین اور انتہائی مہنگی بلٹ پروف گاڑی بھی اپنے لیے بیرون ملک سے درآمد کی ہے۔ سلمان خان کو سدھو موسے والا قتل میں نامزد ملزم نے بھی قتل کی دھمکی دی تھی۔

سلمان خان پر قاتلانہ وار، حملہ آور گھر تک پہنچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مرکزی پولیس کنٹرول روم میں پولیس کو موصول ہونے والی ٹیلی فون کال کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ابتدائی تحقیق و تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ فون کال ممبئی سے تقریباً 70 کلومیٹر دور کے ایک علاقے سے کی گئی تھی۔

ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیلی فون کال 16 سالہ لڑکے نے کی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے جس کا تعلق راجستھان کے شہر جودھپور سے بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور لڑکے کا ارادہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

سدھوموسے والا کے قتل میں نامزد ملزم کی سلمان خان کو دھمکی

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ ماہ بھی بذریعہ ا ی میل قتل کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں