اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ بلوچستان میں کسانوں کے لیے ٹیوب ویل پر سبسڈی کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں برآمدی صنعتوں کو گیس /آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری بھی متوقع ہے، برآمدی صنعتوں میں ٹیکسٹائل، کارپٹ، لیدر، کھیلوں اور جراحی کے آلات کی صنعتیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسانوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی اور اس کے اثرات پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں افغان منصوبوں کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملی تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر قانون

ای سی سی اجلاس میں پی این ایس سی کا بحری جہاز مبینہ کلیمز پر جنوبی افریقہ میں روکے جانے کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ مختلف کیمیکلز کی درآمد کے لیے امپورٹ پالیسی میں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں مسائل کا حل سیاسی قوتوں کے مل بیٹھنے سے ہی نکلے گا، چوہدری نثار

 


متعلقہ خبریں