چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ اپنی اور بشری بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق کر دی۔
سردار لطیف کھوسہ نے آڈیو لیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان ہونے والی گفتگو ہے جنہوں نے بھی لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے کل والے فیصلے سے لگتا ہے انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا، شیخ رشید
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟ اور اس حوالے سے جسٹس بابر ستار نے بھی آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔
عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین کیوں بنایا؟ برسٹر علی ظفر کی گفتگو
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان مبینہ آڈیو لیک سامنےآئی۔
جس میں بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ سے عمران خان کی بہنوں کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔ گفتگو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کیسز اور وکلاء کے معاملے پر علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں تلخی ہوئی۔
نواز شریف کے الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، مزمل سہروردی
آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے اور عمران خان کے کیسز میں لطیف کھوسہ کو وکیل کرنے کیلئے بضد ہیں۔