نواز شریف کے الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، مزمل سہروردی

muzamil

سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار ہونے پر کہا کہ اس کیس کا یہ فیصلہ پہلے متوقع تھا، کیونکہ اس سے پہلے اسی کیس میں مریم نواز کی چیئرمین پی ٹی آئی کے دور بریت ہوچکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ بہت سارے قانونی ماہرین یہی بات کر چکے ہیں کہ مریم نواز کی بریت کے بعد اسی بنیاد پر نواز شریف کے کیس کا فیصلہ یہی ہوگا۔

اللہ نے آج مجھے سرخرو کیا ہے، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ جو ن لیگ کا ووٹر ہے وہ نواز شریف نااہلی کے بعد بھی انہی کا ووٹر ہے اور جو پہلے بھی نواز شریف کیساتھ نہیں تھے وہ آج بھی قائد ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف کے الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، اگر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوئی اور وہ پارلیمان میں موجود ہوئے تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے

فیصلہ ان کے حق میں آنا یہ ان کی قانونی جیت ہے نواز شریف کیلئے پارلیمان کی جانب راستہ کھل رہا ہے۔

عمران خان سے متعلق بیان پر شدید تنقید، شیر افضل مروت نے بھی خاموشی توڑ دی

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف اب العزیزیہ کا کیس رہ گیا ہے، اس میں بھی یہی امکانات ہیں کہ ان کی بریت ہوجائے گی، جس کے بعد وہ الیکشن کیلئے اہل ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں