جعلی کاغذات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن،ایکسائز ملازمین کیخلاف مقدمہ درج



لاہور: محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی گاڑیاں جعلی کاغذات پر رجسٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاہور ریجن میں750بوگس گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے ایکسائزانسپکٹر اور ایم ٹی سی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پروگرامر، کمپیوٹرانچارج، ایجنٹ اور دیگر کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ تمام گاڑیوں کو فرضی چیسیز اور انجن نمبر لگائے گئے۔ جعلی ووچرز پر ساہیوال، قصور اور فیصل آباد میں دوبارہ فیڈ کروا کر کتابیں جاری ہوئیں۔ جعلی ووچرز پر کتابیں تیار کرنے کا سربراہ ڈائریکٹر محمد آصف ہے۔ تمام ملازمین کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں