• LIVE
    THU AUG 06 2026 | 08:47 AM

    لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا ، ایران سے معاہدہ کرنا پسند کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے ، امریکی صدر کا خطاب
    لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا ، ایران سے معاہدہ کرنا پسند کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے بات چیت جاری ہے۔

    ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر دوسری جنگ عظیم کے بعد کا سب سے بڑا حملہ کرنے والا تھا، ایران پرحملے کو ابھی منسوخ کر دیا گیا ہے، میں معاہدہ کرنا پسند کروں گا کیونکہ لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتا۔

    امریکا نے ایران سے منسلک 3 کمپنیوں اور 2 طیاروں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی، آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر معاملے پر بات ہو گی۔

    اس سے قبل ایران نے کہا تھا کہ عمان سے متوقع معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے جغرافیائی خصوصیات سے متعلق امور پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ معاہدے کا اعلامیہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اگر تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہوئی تو ایران اور عمان کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

    امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی، ڈونلڈ ٹرمپ

    اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان اور قطر کے ساتھ بھی اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے درمیان ہونے والا معاہدہ اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گی۔

     

  • WED AUG 05 2026 | 09:43 PM

    عمان سے معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی، ایران

    جہاز رانی سے متعلق ایران اور عمان میں اتفاق، معاہدے کا اعلامیہ آخری مرحلے میں ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
    عمان سے معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی، ایران

    ایران نے کہا ہے کہ عمان سے متوقع معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی۔

    ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے جغرافیائی خصوصیات سے متعلق امور پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ معاہدے کا اعلامیہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اگر تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہوئی تو ایران اور عمان کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

    اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان اور قطر کے ساتھ بھی اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے درمیان ہونے والا معاہدہ اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گی۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں ، عمان سے متوقع معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی۔

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال مختلف عوامل سے متاثر ہوتی ہے، تاہم خطے کے ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون سے جہاز رانی کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ یا پارلیمنٹ کے اسپیکر کے رواں ہفتے کے اختتام پر پاکستان یا قطر کے دورے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کشیدگی میں کمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور باہمی مشاورت و تبادلہ خیال جاری ہے۔

    فوج سے مکمل رابطہ ہے ، سپریم لیڈر سے اختلافات اور مستعفی ہونے کی خبریں غلط ہیں ، ایرانی صدر

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اس وقت پاکستان اور قطر کے دورے سے متعلق کوئی شیڈول موجود نہیں، تاہم علاقائی صورتحال کے حوالے سے سفارتی رابطے جاری رکھے جا رہے ہیں۔

  • WED AUG 05 2026 | 07:27 PM

    جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

    لبنان میں عمارت میں دھماکا سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی ہو گئے، ایرانی میڈیا
    جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

    اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک گاؤں کو انخلا کی وارننگ جاری کرنے کے بعد فضائی حملوں کا آغاز کر دیا۔

    خبررساں ایجنسی رائٹرزکے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیاں مبینہ طورپر حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی انتظامات کی خلاف ورزی کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے گاؤں المنصوری کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی کیونکہ فوج  حزب اللہ کے خلاف وہاں کارروائی کر رہی ہے۔

    ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد لبنان کے لیے اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی جانے والی یہ پہلی آن لائن انخلا وارننگ ہے۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق جون کے آخر میں بھی المنصوری کے رہائشیوں پر پمفلٹس گرائے گئے تھے، جن میں انہیں علاقہ چھوڑنے کا کہا گیا تھا، کیونکہ اسرائیل نے اس علاقے کو اپنی قائم کردہ بفر زون کا حصہ قرار دیا تھا۔ اس کے باوجود بعض لبنانی کسان اپنے کھیتوں اور گھروں تک آتے جاتے رہے۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اٹلی کے دارالحکومت روم میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان تازہ سکیورٹی مذاکرات ہوئے تھے۔

    26 جون کو دونوں ممالک امریکی ثالثی میں سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک سکیورٹی انتظام پر متفق ہوئے تھے، تاہم اسرائیل نے واضح کیا تھا کہ وہ حزب اللہ کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے جنوبی لبنان میں اپنا سکیورٹی زون برقرار رکھے گا۔

    فوج سے مکمل رابطہ ہے ، سپریم لیڈر سے اختلافات اور مستعفی ہونے کی خبریں غلط ہیں ، ایرانی صدر

    دوسری جانب ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں بارودی مواد سے تباہ شدہ ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا کفر تبنیت، المنصوری اور حداتہ کے سرحدی علاقوں میں مکانات کو مسمار کرنے کے دوران پیش آیا۔ تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

  • WED AUG 05 2026 | 09:58 AM

    فوج سے مکمل رابطہ ہے ، سپریم لیڈر سے اختلافات اور مستعفی ہونے کی خبریں غلط ہیں ، ایرانی صدر

    قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ریاستی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں ، مسعود پزشکیان
    فوج سے مکمل رابطہ ہے ، سپریم لیڈر سے اختلافات اور مستعفی ہونے کی خبریں غلط ہیں ، ایرانی صدر

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے پر غور سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دے کر مسترد کر دیا۔

    صدر پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر سے کوئی اختلاف نہیں ، اپنے عہدے پر برقرار رہنے ہوئے بطور صدر ذمہ داریاں انجام دیتا رہوں گا۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورمسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور رابطہ موجود ہے۔ اگر مستعفی ہونے کا فیصلہ کروں گا تو اس کا اعلان خود کروں گا ، فی الحال مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

     ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ کھلے گی نہ دوسرے راستے کی اجازت دیں گے ، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

    انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے درمیان اختلافات موجود ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    صدر پزشکیان کے مطابق ان کی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ریاستی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    امریکا سے جنگ ختم کرنے کیلئے دوبارہ مذاکرات کی درخواست نہیں کی ، اسماعیل بقائی

    اس سے پہلے ایرانی صدر کے ڈپٹی انفارمیشن افسر مہدی طباطبائی نے کہا تھا کہ سیاسی انتہاپسند افواہیں پھیلا رہے ہیں تاکہ قومی اتحاد کو نقصان اور ایران کے دشمنوں کے مفادات کو فائدہ پہنچایا جائے۔ اور ایران کے مخالفین کو فائدہ حاصل ہو۔

     

  • WED AUG 05 2026 | 09:40 AM

    آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا، ایران اور عمان کے درمیان عبوری معاہدہ قریب،جلد اہم اعلان متوقع

    60 روزہ عبوری انتظام پر اتفاق رائے، جنگ بندی کی بحالی اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہونے کا امکان
    آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا، ایران اور عمان کے درمیان عبوری معاہدہ قریب،جلد اہم اعلان متوقع

    امریکا، ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے عبوری معاہدہ طے پانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نےدعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ واشنگٹن کو امید ہے کہ اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان بدھ کے روز کیا جا سکتا ہے۔

    آبنائے ہرمز کل مکمل کھل جائے گی ، ایران کے پاس معاہدے پر دستخط کا آخری موقع ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں ابتدائی طور پر 60 روزہ عبوری انتظام نافذ کیا جائے گا، جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جا سکے گی۔ اس دوران خلیج میں داخل ہونے والے تمام بحری جہاز ایرانی سمندری حدود سے گزرنے والی شمالی گزرگاہ استعمال کریں گے، جبکہ خلیج سے باہر بحیرہ عرب کی جانب جانے والے جہاز عمانی سمندری حدود میں واقع جنوبی راستے سے سفر کریں گے، جس کی نگرانی اور ہم آہنگی ایران اور عمان مشترکہ طور پر کریں گے۔

    مجوزہ منصوبے کے مطابق عبوری مدت کے دوران جہازوں سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس یا اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فریقین 30 روز کے اندر آبنائے کے درمیانی بحری راستے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

    ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، قطر

    صفائی مکمل ہونے کے بعد یہی درمیانی راستہ مستقل انتظام کے تحت آنے اور جانے والے تمام بحری جہازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں ایران اور عمان کے درمیان مستقل معاہدے کے ذریعے طے کی جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی تین ہفتے پہلے امریکا، عمان اور ثالث ممالک کو یقین تھا کہ معاہدہ طے پا جائے گا، تاہم  مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں دو ہفتوں تک شدید کشیدگی رہی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کی دھمکی پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارتی کوششوں کو مزید موقع دیا۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہو سکا تو واشنگٹن دوبارہ سخت عسکری کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔

     ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ کھلے گی نہ دوسرے راستے کی اجازت دیں گے ، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

    علاقائی ذرائع کے مطابق عمان کے علاوہ قطر، پاکستان اور سعودی عرب نے بھی ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے درمیان حالیہ دنوں میں متعدد رابطے ہوئے، جبکہ ایرانی قیادت نے منگل کے روز مجوزہ معاہدے کی اصولی منظوری بھی دے دی، جس کے بعد معاہدے کے اعلان کی راہ مزید ہموار ہوگئی ہے۔

  • WED AUG 05 2026 | 08:27 AM

    آبنائے ہرمز کل مکمل کھل جائے گی ، ایران کے پاس معاہدے پر دستخط کا آخری موقع ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

    ہرمز کھلنے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات ہوں گے
    آبنائے ہرمز کل مکمل کھل جائے گی ، ایران کے پاس معاہدے پر دستخط کا آخری موقع ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی ، ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ مجوزہ دستاویز پر دستخط کر دے۔ 

    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاملہ جلد کسی ایک نتیجے پر پہنچ جائے گا اور یہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے ، آبنائے ہرمز کا کھلنا پہلے مرحلے کی کامیابی ہو گی۔ آج ایران کیساتھ پورا دن مذاکرات جاری رہے ،اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات ہوں گے۔

    برطانیہ ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہائی کرا دی ، اسماعیل بقائی

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر کوئی فیس عائد نہیں ہو گی، تاہم اگر کوئی دوسرا فریق ایسا کرنے کی کوشش کرے گا تو امریکا بھی اس کے مطابق جواب دے گا۔

    قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کے حوالے سے ایران اور عمان کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم ابھی تک کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا۔

    واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تمام فریق کسی قابل قبول حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، قطر

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت میں پیش رفت ضرور ہوئی ہے، لیکن ابھی حتمی مرحلہ باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد اس سلسلے میں معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت معمول پر آنے میں مدد ملے گی۔

     

  • TUE AUG 04 2026 | 08:00 PM

    مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، حتمی معاہدہ ابھی باقی ہے، مارکو روبیو

    امریکا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی تجارت کیلئے آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے، امریکی وزیر خارجہ
    مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، حتمی معاہدہ ابھی باقی ہے، مارکو روبیو

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کے حوالے سے ایران اور عمان کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم ابھی تک کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا۔

    واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تمام فریق کسی قابل قبول حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت میں پیش رفت ضرور ہوئی ہے، لیکن ابھی حتمی مرحلہ باقی ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد اس سلسلے میں معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت معمول پر آنے میں مدد ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی تجارت کے لیے اہم سمندری راستے کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے سفارتی کوششوں کو کامیاب بنانا تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ ترجیح ہے۔

    ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، قطر

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، ایران اور عمان کے درمیان رابطے جاری ہیں اور واشنگٹن کو امید ہے کہ موجودہ پیش رفت جلد ایک باضابطہ معاہدے کی صورت اختیارکرلے گی، جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی اورعالمی توانائی کی منڈیوں میں استحکام آنے کا امکان ہے۔

  • TUE AUG 04 2026 | 05:11 PM

    ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، قطر

    قطر، پاکستان اور عمان سمیت ثالث ممالک اس معاملے پر  اپنا اپنا کام اور کردار ادا کر رہے ہیں، ماجد الانصاری
    ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، قطر

    قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا، تاہم آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران ماجد الانصاری نے کہا کہ تمام متعلقہ فریق ایک قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس وقت سب سے اہم مقصد مذاکراتی عمل کی بحالی ہے۔

    ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کشیدگی کم کرنا اور سفارت کاری کو دوبارہ فعال بنانا انتہائی ضروری ہے۔

    انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کی جانب واپسی کے لیے جنگ بندی بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور تمام فریق ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے حملے سے اجتناب اور خطے میں استحکام برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر کی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی مکمل طور پر برقرار رہے اور تجارتی و بحری جہازوں پر کسی قسم کے حملے نہ ہوں، کیونکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اس آبی گزرگاہ کی سلامتی نہایت اہم ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ قطر، پاکستان اور عمان سمیت ثالث ممالک اس معاملے پر باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں، یہ ممالک فریقین کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے، تجاویز اور مسودوں کے تبادلے اور اعتماد سازی کے اقدامات میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

    آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ؛ ایک انجینئر لاپتا

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام سفارتی کوششوں کا مرکز کشیدگی سے بچاؤ، آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھلا رکھنا اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔

    انہوں نے تصدیق کی کہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ سفارتی رابطے اور ثالثی کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

  • TUE AUG 04 2026 | 02:46 PM

    آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ؛ ایک انجینئر لاپتا

    پروجیکٹائل جہاز کے انجن روم سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں رہائشی حصے میں آگ بھڑک اٹھی
    آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ؛ ایک انجینئر لاپتا

    آبنائے ہرمز کے قریب ایک کارگو جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ عملے کا ایک رکن بھی لاپتا ہو گیا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے بحری سکیورٹی ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ “مینوآن پاینیر” نامی خشک کارگو لے جانے والا جہاز تھا جس پر لائبیریا کا پرچم آویزاں تھا۔

    برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ گروپ وینگارڈ کے مطابق پروجیکٹائل جہاز کے انجن روم سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں رہائشی حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ بیان میں کہا گیا کہ عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا اور فوری مدد کا متقاضی تھا، جبکہ تھرڈ انجینئر کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔

    رائٹرز کے ذرائع کے مطابق واقعہ عمان کے ساحل کے قریب پیش آیا جبکہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔

    جہاز کے یونان میں قائم آپریٹر “موڈیون میری ٹائم مینجمنٹ” کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • TUE AUG 04 2026 | 09:02 AM

     ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ کھلے گی نہ دوسرے راستے کی اجازت دیں گے ، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

    یوکرین کو ایرانی جہاز پر حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے ، میجر جنرل محسن رضائی
     ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ کھلے گی نہ دوسرے راستے کی اجازت دیں گے ، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضاعی نے کہا ہے کہ ایران اپنے موقف پر قائم ہے کہ ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔

    ایک انٹرویو میں محسن رضاعی نے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دے گا۔ جنگی جہاز بھی لایا گیا تو اسے بھی تباہ کردیا جائے گا۔ اگر امریکا نے فوج اتاری تو اس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے جہاز ایران کی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں ، ایسے جہاز جنہیں امریکا ہرمز میں دھکیلتا ہے وہ نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر خود ہی واپس مڑ جاتے ہیں۔

    سینئر مشیر نے انکشاف کیا کہ ایران نے یوکرین میں تین اہداف پر حملوں کی تیاری کر لی تھی تاہم یوکرین نے فون کرکے ایرانی جہاز پر حملے کو اپنی غلطی قرار دیدیا جس پر حملے کا ارادہ ترک کر دیا گیا۔ ایران اس وقت یوکرین کے دعوے کا جائزہ لے رہا ہے تاہم یوکرین کو حملے کے نتائج ہر صورت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

    محسن رضائی نے ایران کا امریکی جنگی جہازوں کے لئے سنگین خطرات پیدا کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بحری ناکہ بندی برقرار رہی تو امریکی بحریہ محفوظ نہیں رہے گی۔

    اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے ، امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ملاقات کی درخواست کرتا ہے اور پھر بات چیت سے انکار بھی کر دیتا ہے۔ جبکہ تہران یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ صرف عمان کے ساتھ معاملات طے کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور یہ بات چیت ایران کی درخواست پر ہو رہی ہے، تاہم ایران کے پاس ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے۔

     

     

  • MON AUG 03 2026 | 09:13 PM

    امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی، ڈونلڈ ٹرمپ

    معاہدے یا ہار مانے بغیر ایران کو کچھ حاصل نہیں ہو گا
    امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ملاقات کی درخواست کرتا ہے اور پھر بات چیت سے انکار بھی کر دیتا ہے۔ جبکہ تہران یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ صرف عمان کے ساتھ معاملات طے کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور یہ بات چیت ایران کی درخواست پر ہو رہی ہے، تاہم ایران کے پاس ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات موجود ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران بعض اوقات طویل مذاکرات کرتا ہے، تاہم بعد میں بات چیت سے انکار کر دیتا ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نشانہ بننے سے بچنا چاہتا تھا، اسی لیے اس نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ایران کو سخت نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، تاہم قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر کئی ممالک نے رابطہ کر کے حملہ نہ کرنے اور ایران کو ایک آخری موقع دینے کی درخواست کی۔

    ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے اور ایران کو وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کا ٹول وصول کیا جائے گا تو وہ امریکہ کرے گا۔

    انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بحری ناکہ بندی ایران کے لیے “لوہے کی دیوار” ثابت ہو رہی ہے اور ایران کے پاس اب بھی ایک بہتر معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع موجود ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی معاہدے یا ہتھیار ڈالنے کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہو گا، جبکہ امریکا اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ مسائل ایران نے خود کئی دہائیوں قبل پیدا کیے۔

    امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

    ان کا کہنا تھا کہ تیل کمپنیاں قیمتیں فوری طور پر کم کریں تاکہ عوام کو ایندھن کی بڑھتی لاگت سے نجات مل سکے۔

ٹائم لائن
WhatsApp