ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل 79 برس کی عمر میں چل بسے

برنارڈ ہل

ٹائٹینک اور لارڈ آف دی رنگز میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل 79 برس کی عمر میں چل بسے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل کا انتقال اتوار کو ہوا جس کی تصدیق ان کے ایجنٹ لوکولسن نے کی۔برنارڈ نے ٹائٹینک میں کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ اور لارڈ آف دی رنگز میں کنگ تھیوڈن کا کردار ادا کیا تھا۔

معروف اداکار کی موت کی خبر نشر ہونے کے بعد سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

سابق نگران وزیر کوثر عبداللہ کا گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سکاٹش موسیقار باربرا ڈکسن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ برنارڈ واقعی ایک شاندار اداکار تھے، ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

اداکار کو ایلن بلیسڈیل کے مرکزی برطانوی ڈرامہ بوائز فرام دی بلیک اسٹف میں یوسر ہیوز کے کردار کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔برنارڈ ہل ہالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جن کی 11 فلموں کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں