بھارتی فلمی اداکار ستیندر کمار 84 سال کی عمر میں چل بسے


بھارتی فلموں کے سینئر اداکار ستیندر کمار 84 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ 

ستیندر کمار نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم شعلے سمیت 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی مشہور فلموں میں میرا نام جوکر، گیمبلر، امر پریم، قرض، بے تاب، نصیب، انجام اور دیگر شامل ہیں۔

مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر کی موت، کسی کو پتہ نہ چلا

رپورٹس کے مطابق ستیندر کمار کو زیادہ تر مزاحیہ کردار نبھانے کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت ممبئی کے ہسپتال میں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں