بہاولپور میں ’پنجاب اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام‘ کا انعقاد


بہاولپور: پنجاب اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت شہر بھر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ صادق ماڈل گرلز ہائی اسکول بہاولپور میں پنجاب اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کے انعقاد کے موقع پر صوبائی وزیراسکولزایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ پروگرام کا دائرہ کار صوبہ بھر کے اسکولوں تک وسیع کیا جائے گا۔

صوبائی نے کہا کہ اس منصوبے سے ضلع بہاولپورمیں 62 اسکولوں کے 1800 طلبا و طالبات ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران نے کہا کہ صوبہ بھر کے 52 ہزارسرکاری اسکولوں کے معیار تعلیم کو بہتر بنایا جائے گا کیونکہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اس مقصد کے لیے اسکولوں میں ڈبل شفٹ بھی شروع کی جائے گی۔  تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی اپنا فعال کردار ادا کرے۔

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اسکولوں میں بہتری کے لیے اسکول کونسلز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ پروگرام کے انعقاد کے موقع پر صوبائی وزیر نے 16 طلبا اور پانچ  طالبات میں سائیکلیں جبکہ دس طالبات میں فری ٹرانسپورٹ کارڈز تقسیم کیے۔

اسی طرح 707 طلبا و طالبات میں سائیکلیں اور 593 طالبعلموں میں رکشہ اور وین ٹرانسپورٹ کارڈزکا اجرا کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں