اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Saddened to learn of the tragic train accident in Amritsar India. Condolences go to the families of the deceased.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 20, 2018
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں خطرناک ٹرین حادثے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت کرتے ہیں۔
بھارتی شہر امرتسر میں گزشتہ روز دسہرے کے تہوار کے موقع پر پٹڑی پر بیٹھے 300 سے زائد افراد تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعہ کی شام اس وقت پیش آیا جب تہوار کے موقع پر لوگ پٹڑی پر بیٹھ کر راون کے پتلا جلائے جانے کا منظر دیکھ رہے تھے۔