سوشل میڈیا اور معمر افراد کا ڈیپریشن


این آربر:  جسمانی درد میں مبتلا معمر افراد میں ڈیپریشن کم کرنے میں سوشل میڈیا کا استعمال مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بات یونیورسٹی آف مشی گن میں کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ یونیورسٹی ریسرچرز نے پورے ملک کے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے 3400 افراد کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا اور ان افراد سے ڈیپریشن، درد اور سماجی روابط کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے تھے۔

تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  جسمانی درد کا شکار ہونے والے افراد آمنے سامنے کے روابط سے ہچکچاتے ہیں تاہم سوشل میڈیا ان کی بات چیت کی صلاحیت اور نفسیاتی بہتری میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے ریسرچر شینن اینگ کا کہنا ہے کہ جسمانی درد کے نتیجے میں لوگ تنہائی اور ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے باعث ان کی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں او تنہائی کے باعث لوگ دائمی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں اور گھر سے باہر جسمانی سرگرمیوں سے احتراز کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق ایک ایسے معاشرے کے لیے بہت اہم ہے جس میں معمر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور سماجی تنہائی اور اکیلاپن پھیل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں