منشا بم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت کی استدعا


اسلام آباد: منشا بم کے بیٹے طارق منشا نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

طارق منشا نے زمینوں پرقبضوں کے مقدمات سے بچنے کے لیے ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکی ہے جو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے جسٹس محسن اختر کیانی کل اس درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجودگی پراسے معلوم ہوا کہ اس کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ طارق منشا کا کہنا تھا کہ مقدمات میں اس کا نام نہیں ہے پھربھی پولیس ممکنہ گرفتار کرسکتی ہے۔

طارق منشا نے دراخوست کی کہ وہ لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر نہیں کرسکتے اور عدالت سے حفاظتی ضمانت کی استدعا منظور کرنے کی گزارش کی۔

منشا بم کے بیٹے طارق منشا پر لاہور میں مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں درخواست رانا لیاقت اور نوید اسد بھٹی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائرکی گئی۔


متعلقہ خبریں